نالندہ میں پنچانے ندی کے بہائومیںبہا ڈائیورزن

بڑی گاڑیوں کے لیے راستہ تبدیل

بہار شریف6 اکتوبر(محمد دانش)بہار شریف ،ایکنگرسرائے مین سڑک کو جوڑنے والی پنچانے ندی پر بنایا گیا ڈائیورزن پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ تاہم ضلع انتظامیہ نے بروقت ٹریفک روک دی۔ ساتھ ہی مین روڈ کو زیر تعمیر پل کے اپروچ روڈ سے جوڑ کر گاڑیوں کا آنا جانا شروع کیا گیا۔ نالندہ میں بوندا باندی ہو رہی ہے، لیکن پڑوسی ریاستوں میں اچھی بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پنچانے ندی میں پانی کی سطح مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بہار شریف-ایکنگرسائے مین روڈ پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے ٹریفک کو ہموار کر دیا گیا ہے تاہم بڑی گاڑیوں کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بہار شریف سے ایکنگرسائے جانے والی بڑی گاڑیوں کے لیے روٹ نمبر 17 کو نورسرائے سے اور نورسرائے سے ناری تیاری کے راستے موڑ دیا گیا ہے۔ ایکنگرسائے سے آنے والی بڑی گاڑیوں کے لیے بھی یہی راستہ طے کیا گیا ہے۔بہار شریف کے ایس ڈی او ابھیشیک پالاسیا نے بتایا کہ ندی کے پانی کی سطح پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے لیے مقامی تھانے کو پولیس اہلکار تعینات کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ صرف چھوٹی گاڑیوں کو پل سے گزرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔