TAASIR NEWS NETWORK UPDATED BY- S M HASSAN -02 OCT
چرائی دیو (آسام)، 02 اکتوبر: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سوناری میں فوڈ پوائزننگ کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ چرائی دیو کے کاکوتی باڑی دادھرا نامگھر میں پرساد کھانے کے بعد 200 سے زیادہ لوگ بیمار ہو گئے ہیں۔ ان میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے، جنہیں چرائیدیو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نامگھروں میں پرساد کھانے کے بعد لوگوں کے بیمار ہونے کی مسلسل خبریں آتی رہتی ہیں۔ گزشتہ بھادو مہینے میں ریاست بھر کے نامگھروں میں منعقد ہونے والے تہوار کے دوران زہریلے چنے کا پرساد کھانے سے بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہو گئے تھے۔ گزشتہ ہفتے ریاست کے لکھیم پور ضلع میں پرساد کھانے سے بڑی تعداد میں لوگوں کے بیمار ہونے کی خبر آئی تھی۔ انتظامیہ زہریلے پرانے چنے کی مارکیٹ میں فروخت پر پابندی لگائے۔

