تاثیر،۶ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
کٹھمنڈو، 06 اکتوبر: نیپال کے مغربی علاقے کے ضلع بجھانگ میں تین دنوں میں زمین 300 سے زائد مرتبہ لرز چکی ہے۔ منگل کو دو طاقتور زلزلوں سے خوفزدہ ہونے والے شہریوں کی تشویش میں ارضیاتی تبدیلی کی تازہ ترین حرکت نیمیں اضافہ کر دیا ہے۔ وزیر اعظم پرچنڈ آج زلزلہ سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیں گے۔
پورے نیپال اور ہندوستان کے کئی حصوں کو ہلا دینے والے ان طاقتور زلزلوں کا مرکز بجھانگ ضلع کے تالکوٹ اور چین پور میں تھا۔ آدھے گھنٹے کے وقفے سے آنے والے ان جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر بالترتیب 5.3 اور 6.3 تھی۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کی معلومات کے مطابق چین پور میں آج صبح 7 بج کر 52 منٹ پر 4.7 شدت اور 3.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ بجھانگ کے ضلع افسر نارائن پانڈے نے کہا ہے کہ منگل سے ہر گھنٹے زمین مسلسل ہل رہی ہے۔ لوگ گھروں میں رہنے سے ڈر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔ اب تک 500 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے ایک اہلکار کے مطابق زلزلے کے باعث ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ تین درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں خیمے اور کھانے پینے کی اشیا تقسیم کر دی گئی ہیں۔

