وارانسی :تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان حادثہ پیش ا?یا، آٹھ افراد ہلاک

تاثیر،۴  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

وارانسی، 04 اکتوبر: وارانسی میں پھولپور تھانہ علاقہ کے کرکھیاوں کے قریب بدھ کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک اور کار کے درمیان حادثہ پیش ا?یا۔اس حادثہ میں کار میں سوار آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی علاقائی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ کار میں سوار ایک 3 سالہ بچہ حادثہ میں بال بال بچ گیا۔ تمام مرنے والے پیلی بھیت ضلع کے رہنے والے تھے۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے۔مرنے والوں میں وپن یادو (28)، اس کی ماں گنگا یادو، مہندر ورما (35) اور اس کی اہلیہ چندرکلی (32)، متوفی مہیندر کے بھائی دامودر ورما (32)، دامودر کی بیوی نرملا دیوی (28)، راجندر یادو شامل ہیں۔ پولیس اہلکار حادثہ میں ہلاک ہونے والے دو دیگر افراد کی شناخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پولیس نے واقعہ کے بارے میں متوفی کے لواحقین کو اطلاع کر دی ہے۔ یہ خاندان نجی ذرائع سے پیلی بھیت سے وارانسی ا?یا تھا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر شیو پور پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیج دیا۔پولیس نے گاڑی کاٹ کر دروازہ توڑ کر لاش کو باہر نکالا۔ کار میں صرف زندہ بچ جانے والا، ایک تین سالہ بچہ ہے اس کو زخمی حالت میں اسپتال بھیجا گیا۔

وزیراعلیٰ نے دکھ کا اظہار کیا
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔