ورلڈ کپ: بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کے 7ویں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بنے اسٹیو اسمتھ

تاثیر،۱۳  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 13 اکتوبر: آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ جمعرات کو لیجنڈری وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ملک کے ساتویں نمبر پر بن گئے۔اسمتھ نے یہ کارنامہ لکھنؤ میں جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ کے دوران انجام دیا۔میچ میں انہوں نے 16 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے صرف 19 رن بنائے اور آسٹریلوی وکٹ کیپر سے آگے نکل گئے۔اسمتھ نے 312 بین الاقوامی میچوں میں 49.03 کی اوسط سے 15,447 رن بنائے ہیں۔ ان کے نام 363 اننگز میں 44 سنچریاں اور 73 نصف سنچریاں ہیں، ان کا بہترین اسکور 239 ہے۔
اسمتھ ٹیسٹ کے جادوگر ہیں ۔ 102 میچوں اور 181 اننگز میں انہوں نے 58.61 کی اوسط سے 9,320 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا بہترین اسکور 239 ہے۔ اس فارمیٹ میں ان کے نام 32 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں ہیں۔اس بلے باز نے آسٹریلیا کے لیے 147 ون ڈے بھی کھیلے ہیں، جس میں 44.12 کی اوسط اور 87 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 5,119 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 131 اننگ میں 12 سنچریاں اور 30نصف سنچریاں اسکور کیں جن میں ان کا بہترین اسکور 164 ہے۔
63ٹی۔20 اور 51 اننگز میں، انہوں نے 25.20 کی اوسط اور 125 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,008 رن بنائے ہیں، ان کا بہترین اسکور 90 ہے۔ اس فارمیٹ میں ان کے نام چار نصف سنچریاں ہیں۔
وہیں گلکرسٹ نے 395 بین الاقوامی میچوں اور 428 اننگز میں 38.98 کی اوسط سے 15,437 رن بنائے ہیں، جس میں 33 سنچریاں اور 81 نصف سنچریاں شامل ہیں اور ان کا بہترین اسکور 204* ہے۔ اب وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں آسٹریلیا کے لیے آٹھویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ بین الاقوامی رنز بنانے والے کھلاڑی رکی پونٹنگ ہیں۔ انہوں نے 559 میچوں اور 667 اننگز میں 70 سنچریوں اور 146 نصف سنچریوں کی مدد سے 45.84 کی اوسط سے 27,368 رن بنائے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 257 ہے۔ ان کے بعد اسٹیو وا (18,496)، ڈیوڈ وارنر (17,832)، ایلن بارڈر (17,698)، مائیکل کلارک (17,112)، مارک وا (16,529) اور اسمتھ کے آل ٹائم اسکوررز کی فہرست میں شامل ہیں۔