تاثیر،۴ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
چنڈی گڑھ،4اکتوبر:وزیر اعلی بھگونت مان نے شرمانی گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کیا اور لکھا، شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے طویل انتظار کے انتخابات سے متعلق اہم معلومات… نئی ووٹر لسٹیں بنانے کا عمل 21 اکتوبر 2023 سے شروع ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جلد ہی مکمل تفصیلات سب کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔