تاثیر،۲۲ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 22 اکتوبر 2023: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج نو راتری تہوارکے مہا اشٹمی کے دن اگم کنواں واقع شیتلا ماتا مندر ،پٹنہ سٹی واقع بڑی پٹن دیوی مندر اور چھوٹی پٹن دیوی مندر جاکر پوجا کی ۔ پروہتوں نے منتر کے ساتھ وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کو پوجا کرائی ۔ وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے شیتلا دیوی ،بڑی پٹن دیوی اور چھوٹی پٹن دیوی سے ریاست کی خوشحالی ،امن و سلامتی اور ترقی کی دعاکی۔
وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے معروف گنج واقع شری شری بڑی دیوی جی اور شری شری دلہٹا دیوی جی جاکر بھگوتی درگا کی بھی پوجا کی ۔ ۔
وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کو معروف گنج مارواڑی سیوا سمیتی کے ذریعہ شال ، پاگ اور مومینٹو پیش کیا گیا۔
پوجا کے دوران خزانہ ، کمر شیل ٹیکس اور پارلیمانی امورکے وزیر جناب وجئے کمار چودھری ، بہار ریاستی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن جناب کوشل کشور مشرا ، وزیر اعلیٰ کے اضافی مشیر مسٹر منیش کمار ورما ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، ڈی ایم مسٹر چندر شیکھر سنگھ ،ایس ایس پی مسٹر راجیو مشرا سمیت منتظمین ، دیگر اہم شخصیات اور عقیدت مند موجودتھے ۔

