تاثیر،۱۲ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 12 اکتوبر 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے 1 انے مارگ واقع ‘سنکلپ’ میں پنچایتی راج محکمہ کی طرف سے لاگو کی گئی مختلف اسکیموں کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سنگ بنیاد / افتتاح کیا۔ اس کے تحت وزیر اعلیٰ نے 4171 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 2000 پنچایت سرکاری عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے آن لائن کے ذریعہ 366 نئے مقرر کردہ آڈیٹرز کے درمیان تقررنامہ بھی تقسیم کیا اور ای پنچایت پورٹل کا بھی آغاز کیا۔وزیر اعلیٰ نے وزیر اعلیٰ’ دیہی پینے کا پانی نشچے اسکیم‘ کے تحت 9500 مینٹینرز کی پلمبنگ ٹریننگ کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام سے جڑے تمام لوگوں کواس سنگ بنیاد کے موقع پر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پنچایتی راج محکمہ کے وزیر اور چیف سکریٹری نے ہر چیز کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سرکار عمارت کا نام ہم نے دیا ہے۔ یہ نام پنچایت کو عزت اور وقار دینے کے لیے رکھا گیا تھا۔ 1517 پنچایت سرکاری عمارتوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 857 پنچایت سرکاربھون کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ جب ورلڈ بینک کو معلوم ہوا کہ ہم لوگ پنچایت سرکاربھون کی تعمیر کر رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ 330 پنچایت سرکاربھون کی تعمیر میں مدد فراہم کریں گے۔ آج 2000 پنچایت سرکار بھون کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ باقی جو بچے ہوئے 3683 پنچایت سرکاربھون ہیں ان کے لیے جلد سے جلد ایک ماہ کے اندر جگہوں کا انتخاب کرلیں اور اسی سال ان کا تعمیراتی کام شروع کرائیں اور سال 2024 تک ان کا تعمیراتی کام مکمل کریں۔ اس کام کو تیزی سے مکمل کریں گے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔ حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ہم علاقے میں جاتے ہیں توجہاں پنچایت سرکار بھون کی عمارت تعمیر ہو چکی ہے وہاں کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر تے ہیں ۔ وہاں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے پنچایت سرکار بھون میں ہر قسم کی سہولت کا انتظام کیا گیا ہے۔ جہاں پنچایت سرکاربھون کی تعمیر کی گئی ہے اور جہاں تعمیر کا کام ہو رہا ہے وہاں کی چھتوں پر سولر پلیٹس لگائیں ۔ تمام سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پلیٹیں لگائی جا رہی ہیں تاکہ شمسی توانائی کو فروغ دیا جا سکے۔ لوگوں کو اپنے گھروں میں بھی سولر پلیٹیں لگانے کی ترغیب دیں۔ شمسی توانائی واحد پائیدار توانائی ہے۔ تمام پنچایت عوامی نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں گھوم کر عوام کے مسائل سے باخبر رہیں تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔ پنچایتی راج کے وزیر بھی حلقوں میں جاکر مسائل سے واقف ہوتے رہیںاور مجھے بھی اس سے آگاہ کرتے رہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جتنا زیادہ ہم لوگوں نے پنچایت کے لیے کام کیا ہے اتنا ملک میں کہیں اور نہیں ہوا ہے۔ آج کل پنچایتی راج اداروں کے نمائندے کچھ کچھ مانگ کررہے ہیں۔کسی کے جھانسے میں نہ آئیں، تندہی سے کام کرتے رہیں۔ ہم آپ کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ہم لوگ جو یہاں کام کررہے ہیں سب کو نظر آرہا ہے۔ مرکز کوئی کام نہیں کر رہا ہے، وہ لوگ صرف میڈیا میں بنے رہتے ہیں۔ بہار میں پنچایتی انتخابات پارٹی کی بنیادوں پر نہیں ہوتے ہیں، جب کہ دیگر ریاستوں میں انتخابات پارٹی کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ ریاستوں کو ملنے والے اس کے حصہ کا 41 فیصدشیئر نہیں مل پاتاہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت محنت کر کے اپنے وسائل سے بہت کام کر رہی ہے۔ جب ہم حکومت میں آئے تھے تو ریاست کا بجٹ 21 سے 22 ہزار کروڑ روپے تھا۔ اب یہ بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ ہر گھر تک پکی گلی نالی بنائی گئی ہیں۔ جب ہم رکن پارلیمنٹ تھے تو اپنے علاقے میں 13-14 کلومیٹر پیدل چلتے تھے۔ آمدورفت کی سہولیات کا فقدان تھا لیکن اب آمدورفت بہتر ہو گئی ہے۔ پل، پلیا اور سڑکیں بنائی گئیں۔ ہر گھر میں بجلی پہنچائی گئی۔ ہر گھر تک نل کا جل پہنچایا گیا، جسے بعد میں مرکزی حکومت نے بھی اپنایا۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سائیکل ا سکیم اور ڈریس ا سکیم چلائی گئی۔جب سائیکل اسکیم کی شروعات کی گئی تو بیرون ملک سے لوگ اسے دیکھنے اور جاننے کے لیے آئے تھے، بعد میں لڑکوں کو بھی سائیکل اسکیم کا فائدہ دیا گیا۔ ریاست میں نہ صرف سڑکیں بن رہی ہیں بلکہ ان کے مینٹننس بھی کیا جارہا ہے۔ ریاست کے کسی بھی حصے سے دارالحکومت پٹنہ پہنچنے کے لیے 6 گھنٹے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اور اب 5 گھنٹے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ ہم لوگوں نے سیلف ہیلپ گروپ بنایا ہے۔ جیویکا دیدیوں کا گروپ بنایا گیا ہے جس میں آج 1 کروڑ 30 لاکھ خواتین شامل ہو چکی ہیں۔ ایسا کوئی سال نہیں ہوتا جب ہم اپنی جیویکا دیدیوں کے ساتھ جا کر بات چیت نہ کرتے ہوں۔ ہم ہر سطح کے پنچایت کے نمائندوں سے کہیں گے کہ جو بھی کام ہوا ہے اسے نہ بھولیں۔ آج کل نئی ٹیکنالوجی آئی ہے، لوگوں کو اسے استعمال کرنا چاہیے اور پہلے کے کاموں کو بھی جاننا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنچایت کے تمام وارڈوں میں سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جارہی ہیں جس سے لوگوں کو رات کے وقت کافی روشنی ملے گی اور بجلی کی بھی کافی بچت ہوگی۔ تمام گھروں میںا سمارٹ پری پیڈ میٹر لگانے کا کام بھی تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ آپ اس میٹر کے ذریعے جتنا زیادہ خرچ کریں گے، آپ کا بجلی کا بل اتنا ہی زیادہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج 2000 پنچایت سرکار بھون کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے 366آڈیٹرز میں تقررنامے بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ ای پنچایت پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے اوروزیر اعلیٰ دیہی پینے کے پانی منصوبہ کے تحت مینٹننس کرنے والوں کو پلمبنگ کی ٹریننگ فراہم کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب آگے بڑھیں۔ ہم پنچایتی نمائندوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہم سب کا احترام کرتے ہیں۔
پروگرام کے آغاز میں محکمہ پنچایتی راج کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر مہیر کمار سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو پھولوں کاگدستہ پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔ پروگرام کے دوران’وزیر اعلیٰ دیہی پینے کے پانی نشچے منصوبہ کے کاموں پر مبنی فلم دکھائی گئی۔
اس پروگرام میں مالیات، کمرشل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر جناب للت کمار یادو، پنچایتی راج کے وزیرجناب مراری پرساد گوتم، چیف سکریٹری جناب عامر سبحانی اور پنچایتی راج محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر مہر کمار سنگھ نے خطاب کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ پنچایتی راج کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر مہر کمار سنگھ، مالیات محکمہ کے پرنسپل سکریٹری جناب اروند کمار چودھری، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، محکمہ پنچایتی راج کے ڈائریکٹر مسٹر آنند شرما اور محکمہ پنچایتی راج کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ تمام اضلاع کے ڈی ایم، تین درجے پنچایتی راج نظام کے نمائندگان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔