وزیر داخلہ محمود علی نے نظام پیٹ کے سری سائی نگر میں عید گاہ و قبرستان کا سنگ بنیاد رکھا

تاثیر،۸  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

حیدرآباد، 08 اکتوبر:آج نظام پیٹ میونسپل کارپوریشن میں وزیر داخلہ محمود علی کے ہاتھوں عید گاہ اور قبرستان کا سنگ بنیاد رکھا گیا، جس میں مقامی رکن اسمبلی وویک آنند، میئر نیلا گوپال ریڈی، نظام پیٹ میونسپل کے تمام کارپوریٹرس، نظام پیٹ مسلم اقلیتی کمیٹی کے اراکین اور مقامی مسلمانوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔ یہ عید گاہ 2 ایکڑ پر مشتمل ہے جس میں مسلمانوں کے لئے قبرستان بھی مختص کیا گیا ہے، اسی کے ساتھ مقامی رکن اسمبلی نے عوام کو یہ تیقن دیا کہ عوام کے لئے 1 یا 1.5 ایکڑ پر شادی خانہ تعمیر کیا جائیگا۔ مقامی مسلمان رکن اسمبلی اور بی آر ایس حکومت سے خوشی کا مظاہرہ کرنے لگے اور اگلی بار بھی بی آر ایس حکومت کو کامیاب کرنے کا پر جوش اسرار کیا۔