ویسٹ انڈیز ویمن اے نے پاکستان ویمن اے کو دی شکست

تاثیر،۲۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد،26اکتوبر:دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز ویمن اے نے پاکستان ویمن اے کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، سدرا نواز نے 50 اور شوال ذوالفقار نے 32 رنز اسکور کیے۔آش مینی مونیسار نے 3 اور قیانا جوزف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز ویمن اے نے آخری اوور کی 5ویں گیند پر ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان رشادا ولیمز نے 71 اور شبیکا گجنبی نے 25 رنز اسکور کیے۔پاکستان ویمن اے کی جانب سے انوشا ناصر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویسٹ انڈیز ویمن اے کی رشادا ولیمز پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔