ٰؓبیچ سڑک پر شوہر، بیوی نے کیا ہائی وولٹیج ڈرامہ

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -01 OCT

بہار شریف 1 اکتوبر(محمد دانش)نالندہ میں بیچ سڑک پر ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھنے کو ملا ۔معاملہ بہار تھانہ کے سامنے کا ہے ۔بیچ سڑک پر بیوی اپنے شوہر کو چپل سے پٹائی کرتے دکھی۔وہیں کچھ دیگر خوواتین بھی انسے ہاتھا پائی کر رہی تھی ۔یہ معاملہ دیکھ سپاہی امتحان دینے آئے امیدوار کی بھیڑ جمع ہو گئی ۔دراصل شیخ پورہ ضلع کے کارے گائوں باشندہ را ج کمار چودھری کا بیٹا سنجئے چودھری کی شادی بند تھانہ حلقہ کے جکھورا گائوں باشندہ پنکی دیوی سے 15سال پہلے ہوئی تھی ۔دونوں ایک دوسرے پر ناجائز تعلق کا الزام لگا رہے تھے ۔چار مہینے پہلے اسی بات سے پریشان ہو کر پنکی دیوی اپنے مائیکے تین بچوں کو لے کر چلی گئی تھی ۔اور ایک مہینے کر انددر سنجئے نے دوسری شادی کر لی ۔جیسے ہی اس بات کی جانکاری پنکی دیوی کو ملی اسنے مہیلہ تھانہ میں شوہر پر دوسری شادی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کرادیا ۔اور دونوں کو مہیلہ تھانہ کونسلنگ کے لئے بلایا گیا تھا۔ دونوں میں بات نہیں بنی دونوں کے تھانہ سے نکلتے ہی آپس میں لڑائی شروع ہو گئی ۔ مقامی تھانہ پولس کے ذریعہ دونوں کو سمجھا بجھا کر معاملے کو شانت کرایا گیا ۔