ٹرائیڈنٹ گروپ کے تمام مقامات پر انکم ٹیکس کے چھاپے

تاثیر،۱۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

لدھیانہ،17اکتوبر:محکمہ انکم ٹیکس کے انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سے ٹرائیڈنٹ گروپ کے تمام ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی تقریباً 35 ٹیمیں تحقیقات میں لگی ہوئی ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل محکمہ انکم ٹیکس نے اچانک بھاری طاقت کے ساتھ میٹرو پولس کے ایک لاٹری تاجر پر چھاپہ مارا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کولکتہ میں جاری بڑے پیمانے پر انکم ٹیکس چھاپے کی وجہ سے یہ کارروائی لدھیانہ کے ایک احاطے پر کی گئی۔ اس کارروائی کے دوران کولکتہ کی ٹیم نے تقریباً ایک درجن انکم ٹیکس افسران کی ٹیم کے ساتھ کارروائی کی۔