تاثیر،۱۲ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد ،12اکتوبر:نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکٹر نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات ملتوی ہو نے کا کوئی امکان نہیں۔ اور الیکشن کو وقت مقررہ پر کرنے کا وعدہ کیا ۔ پاکستان کی کئی سیاسی جماعتیں جن میں تحریک انصاف پارٹی ،پیپلز پارٹی اور جمعیۃ علماء اسلام شامل ہیں نے حکومت اور الیکشن کمیشن سے مانگ کی ہے کہ وہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کرائے ۔ دستور کے حساب سے الیکشن نومبرمیں ہونے والے تھے کیونکہ اسمبلی اور قومی نششتوں کے حلقہ بندی کی وجہ سے انتخابات کوجنوری تک ملتوی کرنا پڑا ۔ ابھی تک الیکشن کمیشن نے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی ہے۔ انورالحق کاکٹر نے کہا کہ مجھے ا سمیں کوئی شک ہی نہیں ہے الیکشن میں کسی قسم کی دیری ہوگی ۔ میری حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ انتخابات صاف اور شفاف ماحول میں منعقد کیا جائے۔ کہا او رکہا تمام سیاسی پارٹی اس میں حصہ لینے کی آزادی ہوگی ۔ وہ نہ صرف الیکشن ریلیاں منعقد کرسکیں گے بلکہ جگہ جگہ مہم بھی چلا سکیں گے۔ عمران خان کے الیکشن میں حصہ لینے کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں نگراں حکومت کو ئی فیصلہ نہیں کرسکتا ہے۔ یہ ایک عدالتی معاملہ ہے وہی اس پر فیصلہ لے سکتی ہے۔ ملک میں ایک جمہوری نظام قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہمیں جمہوری اداروں کو مضبوط کر نا ہوگا ۔ نواز شریف کی نااہلی پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہر قانون کو اس بارے میں مختلف رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے عمران خان کی پارٹی کو وٹ دیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کی رول سیاست میں مزید وقت کے لئے رہے گا ۔ اورپائیدار حکومت کے لئے فوج کی مدداور معاونت ضروری ہے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معاشی حالات اس کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے اور اسمیں سدھارلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔