پونے ضلع میں سوئمنگ پول میں کلورین گیس کا اخراج، 22 بیمار

تاثیر،۱۰  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 10 اکتوبر: منگل کی صبح پونے ضلع کے پمپری چنچواڑ میں واقع ایک سوئمنگ پول میں کلورین گیس کے اخراج کی وجہ سے تیراکی کے لیے آئے 22 افراد بیمار ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سبھی کو فوری طور پر میونسپل وائی سی ایم اسپتال میں داخل کرایا۔ پمپری چنچواڑ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے سوئمنگ پول کو بند کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق پمپری چنچواڑ کے کسار واڑی علاقے میں واقع سوئمنگ پول میں آج صبح سے کلورین گیس لیک ہو رہی تھی۔ اس گیس لیکج کی وجہ سے تیراکی کے لیے آئے 22 افراد کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ علاوہ ازیں علاقے میں کلورین گیس پھیلنے سے شہریوں کو چند میٹر تک کھانسی، گلے میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہا۔ اس واقعہ کے بعد کسار واڑی میں سوئمنگ پول کے سامنے ٹریفک روک دی گئی ہے۔