پٹنہ یونیورسٹی میں جلد ہونگے طلباء یونین کے انتخابات :گورنر

تاثیر،۱۵  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

یونیورسٹی کے طلباء وفد کی گورنر سے ملاقات – کیمپس میں بابا صاحب کا مجسمہ نصب کرنے کی مانگ
پٹنہ (پریس ریلیز) پٹنہ یونیورسٹی کے طلباء کا ایک وفد نے گورنر وشوناتھ پرتاپ آرلیکر سے ملاقات کی وفد میں پٹنہ یونیورسٹی طلباء یونین کے خزانچی روی کانت، محمد علقمہ علی، وویک سنگھ راجپوت اور پرنس کمار شامل تھے سبھوں نے یونیورسٹی کے مسائل کو چانسلر کے سامنے رکھا اور پٹنہ یونیورسٹی میں طلباء یونین کے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ معمار آئین بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا مجسمہ نصب کرنے اور اساتذہ کی بحالی پر زور دینے اور یونیورسٹیوں کے زیر قبضہ شعبہ جات کو آسانی سے چلانے کے حوالے سے لمبی گفتگو کی گئی میٹنگ کے دوران گورنر کا ردعمل مثبت آیا اور کہا کہ جلد ہی یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے انتخابات کرایا جائے ، بابا صاحب کا مجسمہ نصب کیا جائے گا اور طلباء کے سبھی مطالبات کو یقینی بنایا جائے گا
وفد میں شمال خزانچی روی کانت نے کہا کہ گورنر کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے اور جلد ہی طلبہ کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ محمد علقمہ علی نے کہا کہ یونیورسٹی میں جمہوری امن و امان کے ساتھ ساتھ بہتر قیادت اور دور اندیش سوچ کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے طلبہ یونین کا انتخابات لازمی ہیں۔ جبکہ وویک سنگھ نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے امید ہے کہ جلد ہی تقرری کو یقینی بنایا جائے گا ۔پرنس کمار نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹی سے منتقل کئے گئے تمام شعبہ جات کو یونیورسٹی میں آسانی سے پھر سے چلایا جائے گا،