تاثیر،۱۱ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
ونتا، 11 اکتوبر: ہندوستان کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے منگل کو فن لینڈ کے ونتا میں ارکٹک اوپن 2023 خواتین کے سنگلز ایونٹ کے پہلے راونڈ میں جاپان کی نوزومی اوکوہارا کو شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار اغاز کیا۔دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو نے وینٹا اینرجیا ایرینا میں جاپانی شٹلر کو 13-21، 6-21 سے شکست دی۔
پی وی سندھو نے اپنے 19ویں امنے سامنے میچ میں نوزومی اوکوہارا کو 10ویں بار شکست دی۔ دونوں بیڈمنٹن کھلاڑی اس سے قبل دو عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں ا?منے سامنے ہو چکی ہیں، ہر کھلاڑی ایک بار ٹاپ پر رہی ہیں۔منگل کو ونتا میں، ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ابتدا میں بیک فٹ پر تھیں اور 0-4 سے پیچھے تھیں۔حالانکہ، بیڈمنٹن میں 13 ویں نمبر پر موجود پی وی سندھو نے اپنی اچھی رسائی کا استعمال کیا اور ابتدائی وقفے میں ہی عالمی نمبر 29 اوکوہارا پر 6-11 کی سبقت حاصل کرکے واپسی کی۔ سندھو نے اپنی جارحانہ کارکردگی جاری رکھی اور ابتدائی گیم آسانی سے جیت لی۔سندھو کے جارحانہ رویے کی وجہ سے انہیں دوسرے گیم میں بھی اوکوہارا پر غلبہ حاصل کرنے میں مدد ملی۔ وقفے پر وہ 3-11 سے آگے تھیں اور پھر راو?نڈ آف 16 میں جگہ بنا کر میچ جیت لیا۔دیگر خواتین سنگلز میچ میں آکرشی کشیپ نے ایک گیم سے پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے بیلجیم کی لیان ٹین کو 21-18، 20-22، 18-21 سے شکست دی۔ 41 ویں نمبر پر موجود کشیپ کا مقابلہ راو?نڈ ااف 16 میں عالمی نمبر 11 چین کے وانگ زی سے ہوگا۔اس دوران مردوں کے سنگلز میں ہرشت اگروال مین ڈرا میں جگہ نہیں بنا سکے۔ وہ کوالیفائنگ میچ میں فن لینڈ کے جوکم اولڈورف سے 19-21، 12-21 سے ہار گئے۔مکسڈ ڈبلز میں کے سائی پرتیک اور تنیشا کرسٹو کی ہندوستانی جوڑی نے راو?نڈ ا?ف 32 میں جگہ بنالی۔ انہوں نے کوالیفائنگ راو?نڈ میں ڈینش جوڑی اینڈریاس سونڈرگارڈ-ایبین برگسٹین کو 24-26، 18-21 سے شکست دی۔

