چار سڑکوں کا آر جے ڈی ایم ایل اے مولانا سعود اسرار ندوی نے رکھا کا سنگ بنیاد

تاثیر،۱۶  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پواخالی کشن گنج( ساجد انور)ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے راجد کے رکن اسمبلی مولانا سعود اسرار ندوی نے ٹھاکر گنج بلاک حلقہ کے الگ الگ جگہوں پر چار سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں ٹھاکر گنج بلاک حلقہ کے پواخالی نگر پنچایت کے شیشہ گاچھی گاوں سے ہریجن ٹولہ تک جانے والی سڑک جو کی تیرہ لاکھ چھیاسی ہزار روپے کی لاگت سے بننے جاری ہے جس کی لمبائی تقریباً 652 /فٹ ہے تو وہی پر دوسری سڑک ٹھاکر گنج بلاک حلقہ کے گرام مکھے منتری سمپرک یوجنا سے  چھیتل پنچایت کے – ٹھاکر گنج کھارودہ آر آئی او سڑک سے ٹیلی بستی جانے والی سڑک جس کی لمبائی 0.7 763  کیلو میٹر ہے  اور وہی تیسری سڑک  سکھوا ڈالی پنچایت کے تحت  ٹھاکر گنج مراری گچھ پی ڈبلو ڈی چھیلاباڑی سے  کٹھل ڈانگی یادو ٹولہ جانے والی سڑک ہے جو کی گیارہ لاکھ نوے ہزار کی لاگت سے بننے والی ہے چوتھی سڑک ٹھاکر گنج نگر پنچایت کے وارڈ نمبر 11 میں لال ٹھاکر کے گھر سے ڈاکٹر اشفاق عالم کے گھر تک جو کی گیارہ لاکھ چھیاسی ہزار روپے کی لاگت سے بننے جاری ہے مولانا سعود اسرار ندوی نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہ پورے ٹھاکر گنج اور دیگھل بینک کے دونوں حلقوں میں کوئی بھی ایسا سڑک باقی نہ رہے جس سے عوام کو دقت ہو ویسے ہر جگہ ایک کے بعد ایک سڑکوں کا کام ہورہا ہے اور آہستہ آہستہ سبھی سڑکوں کے کام کو پورا کیا جائے گا