تاثیر،۱۹ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
موتیہاری(رفیع احمد) صدر جمہوریہ ہند عزت مأب دروپدی مر مر کو مہاتما گاندھی کی کرم بھومی پر تشریف لانے پر پرتپاک استقبال کیا گیا وہیں مشہور و معروف ماہر معالج قلب (کارڈیو لو جیسٹ)ڈاکٹر پرویز کو میڈیکل ٹیم کی سربراہی کرنے کا موقع ملا ۔جس سے شہر و مضافات میں خوشی و شادمانی کا ماحول بنتا نظر أیا۔ڈاکٹر پرویز اور ڈاکٹر ایس این سنگھ کی نماٸندہ میڈیکل ٹیم صدر جمہوریہ ہند کی طبی خدمات فراہمی کے تحت صدر ہسپتال موتیہاری کے أٸ سی او وارڈ میں چاک و چوبند تھی۔مذکورہ طبی ٹیم میں ڈاکٹر پرویز کی نماٸندگی پر شہر کے معزز اشخاص نے انھیں مبارک باد پیش کیا جن میں پرنسپل ارون کمار مشرا، پروفیسر مشہور احمد،ایڈوکیٹ محمد طیب جنرل سکریٹری انجمن اسلامیہ، ڈاکٹر خورشید عزیز،وزیر قانون شمیم احمد، محترمہ شالینی مشرا ایم ایل اے کیشریا،شاعر و ناقد ڈاکٹر تفضیل احمد، ڈاکٹر اختر صدیق، رفیع احمد أفتاب وغیرہ ہم شامل تھے۔