ڈی ایم نے 4 روزہ کھیل مقابلے کا کیا افتتاح

تاثیر،۱۴  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

راجندر اسٹیڈیم میں 20 بلاکس کے سات سو سے زیادہ کھلاڑی جمع ہوئے
چھپرہ :
آرٹ، کلچر اور یوتھ ڈپارٹمنٹ،اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ زیر اہتمام 4 روزہ ڈسٹرکٹ اسکول اسپورٹس مقابلے کا راجندرا اسٹیڈیم میں شاندار آغاز ہوا۔ڈی ایم امن سمیر نے شمع روشن کر اور رنگ برنگے غبارے چھوڑ کر مقابلے کا افتتاح کیا۔مقابلے کے افتتاح میں شریک کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل زندگی کا اہم حصہ ہے۔کھیلوں میں نظم و ضبط،باہمی ہم آہنگی اور صحت مند مقابلے کے ساتھ حصہ لیں۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کلکٹر و اسپیشل ڈیوٹی آفیسر منیش کمار اور بہار ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سکریٹری ڈاکٹر سریش پرساد سنگھ موجود تھے۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد شمیم ​​انصاری نے آنے والے مہمانوں کا پھولوں کا گلدستہ پیشےکر خیر مقدم کیا۔انہوں نے مقابلے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 20 بلاکس کے سات سو سے زائد اسکولوں کے کھلاڑی ایتھلیٹکس،کبڈی،کھو کھو،فٹ بال،والی بال،کرکٹ،ہینڈ بال،یوگا،ریسلنگ،ووشو،ویٹ لفٹنگ،تائیکوانڈو،شطرنج،رگبی،بیڈمنٹن وغیرہ میں حصہ لیں گے۔راجندر اسٹیڈیم کے علاوہ مختلف کھیلوں کے میدانوں میں میچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔سنجے کمار سنگھ نے افتتاحی تقریب کی نظامت کی۔اس موقع پر تمام اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹریز موجود تھے۔بطور تکنیکی افسران سنجے کمار سنگھ،یشپال سنگھ،گوری شنکر،سنیل کمار سنگھ،کشور کنال،پنکج کمار چوہان،متتونجے کمار سنگھ،راکیش کمار سنگھ،سشیل سنگھ،نیلابھ گنجن،سورج کمار،سکلدیپ سنگھ،وکاس،ونے پنڈت،روپ نارائن،نیلیما سنگھ،شیوانی سنگھ،رنجنا کماری،لولی کماری،مرنال کمار،امیت کمار گری،خورشید عالم،کندن کمار وغیرہ موجود تھے۔