تاثیر،۱۴ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
دہرادون 14 اکتوبر: کانگریس لیڈر منیش کھنڈوری نے ہفتہ کو حکومت پر کئی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ حال ہی میں پوڑی گڑھوال میں 5 روزہ دورے پر تھے، جس میں انہیں کئی ایسی کوتاہیاں نظر آئیں جو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پوڑی گڑھوال کی سڑکیں خستہ حال پڑی ہوئی ہیں، وہاں ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ اس سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی ناکامی ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ کے اندر بہت سے ایسے مسائل ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہوئے ہیں۔ انکیتا قتل کیس میں آج تک وی آئی پی کا نام اجاگر نہیں کیا گیااور نہ ہی انکیتا کو ابھی تک انصاف مل سکا ہے ۔ وہ 2024 کے انتخابات میں ان تمام مسائل پر عوام کے درمیان جائیں گے۔
منیش نے بتایا کہ 2019 میں انہوں نے پوڑی سے الیکشن لڑا تھا، لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔ اس بار پھر وہ 2024 میں پوڑی سے الیکشن لڑنے کے لئے دعویداری کر رہے ہیں۔