کرنٹ کی زد میں آیا یوریا کھاد سے لدا ٹرک ڈرائیور کی حالت تشویشناک

تاثیر،۳  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) کٹاسا مہیسار سڑک پر منگل کی صبح یوریا کھاد سے لدا ٹرک گیارہ ہزار ولٹ بجلی کے تار کی زد میں آگیا جسکے سبب ٹرک کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہو گیا موقعے پر پہنچے مقامی لوگوں نے زخمی ٹرک ڈرائیور کو علاج کے لئے سنگھواڑہ سی ایچ سی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈرائیور کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم سی ایچ ریفر کر دیا بتایا گیا ہے کہ یوریا کھاد لدا ٹرک کٹاسا سے مہیسار کی جانب جا رہا تھا جیسے ہی ٹرک کٹاسا میں محمد سعید کے گھر کے قریب پہنچا کہ سڑک کے اوپر سے گزر رہا گیارہ ہزار ولٹ بجلی کے تار کی زد میں ٹرک آگیا بجلی کے تار کے زد میں آتے ہی ٹرک کے اندر سے چیخ پکار مچ گئی موقع پر بری تعداد میں مقامی لوگ جمع ہو گئے محمد راشد مشتاق ، محمد ناہد مشتاق، محمد سعید،  خالد مشتاق، سمیت دیگر افراد موقع پر پہنچ کر پاور ہاؤس کو واقعیہ کی اطلاع دی بجلی کاٹنے کے بعد مقامی لوگوں نے بیہوش ٹرک ڈرائیور کو ٹرک سے نیچے اُتارا مقامی لوگوں نے بتایا کہ كٹاسا سے بھوانی پور تک سڑک کی تعمیر کی جا رہی ہے اسی دوران بالو لدا ٹرک مہیسار کی جانب جا رہا تھا کہ منگل کے صبح یہ حادثہ رونما ہوا خبر لکھے جانے تک ٹرک ڈرائیور کی شناخت نہیں ہو سکی تھی