کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی

تاثیر،۷  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن

• آر  آر وی ایل  کی پری منی ایکویٹی ویلیو کا تخمینہ  8.381 لاکھ کروڑ لگایا گیا
• ریلائنس ریٹیل ایکویٹی ویلیو کے لحاظ سے ملک کی سرفہرست چار کمپنیوں میں شامل

نئی دہلی،7 اکتوبر،2023۔ ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی(’’ اے ڈی آئی اے‘‘)کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی  ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ( آر آر وی ایل)میں 4,966.80 کروڑ  روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس  سودے  کے ذریعے، ریلائنس رٹیل  وینچرز  لمیٹڈ  میں 0.59% کی ایکویٹی حاصل ہوگی۔ یہ سرمایہ کاری آر آر وی ایل کی پری منی ایکویٹی ویلیو پر کی جائے گی۔ جس کا تخمینہ 8.381 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ ملک میں ایکویٹی ویلیو کے لحاظ سے سرفہرست چار کمپنیوں میں شامل ہو گیا ہے۔


آر آر وی ایل ، اپنی ذیلی کمپنیوں اور ساتھیوں کے ذریعے، ہندوستان کا سب سے بڑا، سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا اور سب سے زیادہ منافع بخش خوردہ کاروبار چلاتا ہے۔ کمپنی کے 18,500 سے زیادہ اسٹورز ہیں۔ کمپنی ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارمز کے مربوط نیٹ ورک کے ساتھ 267 ملین صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ آر  آر وی ایل نے اپنے نئے کامرس کاروبار کے ذریعے 30 لاکھ سے زیادہ چھوٹے اور غیر منظم تاجروں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑا ہے۔ جس سے یہ ویاپاری اپنے صارفین کو بہتر قیمتوں پر مصنوعات فراہم کر سکیں۔
ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشا مکیش امبانی نے کہا، “ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ میں ایک سرمایہ کار کے طور پر  اے ڈی   آئی اے کی مسلسل حمایت ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرتی ہے۔ عالمی سطح پر کئی دہائیوں سے زیادہ قدر کی تخلیق کا ان کا طویل مدتی تجربہ ہمیں فائدہ دے گا اور ہندوستانی ریٹیل سیکٹر کی تبدیلی کو تیز کرے گا۔” آر آر وی ایل میں اے  ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری ہندوستانی معیشت اور ہمارے کاروبار کے بنیادی اصولوں، حکمت عملی اور صلاحیتوں پر ان کے اعتماد کا مزید ثبوت ہے۔
اے ڈی آئی اے کے پرائیویٹ ایکویٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب حماد شاہوان الدھاہری نے کہا، “ریلائنس ریٹیل نے ایک ایسی مارکیٹ میں ایک مضبوط کارکردگی پیش کی ہے جو بے مثال رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔ یہ سرمایہ کاری مارکیٹوں کو تبدیل کرنے کی ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے۔ ہمیں ریلائنس گروپ کے ساتھ شراکت داری کرنے اور ہندوستان کے متحرک اور تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے پر خوشی ہے۔
اس سودے کیلئے مارگن   سٹینلی  نے ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ   کے مالی صلاحکار   کی شکل میں  کام کیا ہے۔