تاثیر،۳ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
اعظمی نے اسے علاقائیت عصبیت سے تعبیر کر تے ہوئے وزیر اعلی کو اس پر فوری طور پر قابوپا نے کا بھی مطالبہ کیا
ممبئی: ممبئی سے متصلہ کلیان ہاکروں پر ایم این ایس کے غنڈوں کے معرفت تشدد کا نشانہ بنانے پر رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے سرکار سے سخت کارروائی کا مطالبہ کر تے ہوئے ان کی گرفتاریوں کا مطالبہ کیا ہے۔ کلیان میں اتر بھارتی شمالی ہند باشندوں کو ایم این ایس نے اپنا ہدف بنایا اور انہیں طنز کر تے ہوئے بھیا لوگ کہا ایک بہاری سو پر بھاری جیسے نازیبا کلمات کی ادائیگی کی گئی انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب اتر بھارتی یو پی بہا رسے ریلوے بھرتی میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس معاملہ میں کیا سرکار نے سخت کارروائی کی۔ اس لئے کلیان میں جو بھی ایم این ایس نے غنڈہ گردی کی ہے اس پر کارروائی لازمی ہے اس قسم کا مطالبہ آج یہاں اعظمی نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس سے مکتوب کے معرفت بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہجومی تشدد کے طرز پر کئی لوگوں کا مجمع ایک تنہا کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے یہ ایک طرح کی ماپ لنچنگ ہے سو شل میڈیا پر بھی اس کا ویڈیو وائرل ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پھیری والا مسلمان ہوتا تو اسے فرقہ وارانہ رنگ دیا جاتا اور فرقہ وارانہ تشدد ہوتا انہوں نے کہا کہ علاقائیت سے اوپر اٹھ کر مہاراشٹر کو سوچنا ہوگا کیونکہ یہاں ہر کوئی روزی روٹی کمانے کیلئے آتے ہیں اور ایسے میں ان مزدوروں اور ہاکروں پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔