تاثیر،۷ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم-حسن
برٹش کولمبیا، 7 اکتوبر :کناڈا کیبرٹش کولمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ چلی ویک شہر میں پیش ا?یا۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دوانجن والا یہ طیارہ (پائپر پی اے- 34) سینیکا لوکل ایئرپورٹ کے قریب ایک موٹل کے پیچھے درختوں اور جھاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ چیلی ویک شہر وینکوور کے مشرق میں تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) کے فاصلے پر ہے۔ کناڈا حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی جانچ جاری ہے۔ حادثے میں پائلٹ سمیت طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس نے کہا کہ وہ قریبی رشتہ داروں کو مطلع کر رہے ہیں۔

