کپڑے کی طرح اتحادی بدلتے رہتے ہیں وزیر اعلی ٰ نتیش کمار:چراغ پاسوان

تاثیر،۲۲  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 22 اکتوبر:ایل جے پی (ر ام بلاس) کے سربراہ چراغ پاسوان اورنگ آباد میں سابق وزیر اعلی شری کرشن سنگھ کے یوم پیدائش پر منعقد ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کپڑے کی طرح اتحادی بدلتے رہتے ہیں۔ اگر وہ انڈیا اتحاد میں رہتے ہیں تو پھر وہ این ڈی اے کی طرف دیکھتے ہیں۔ این ڈی اے میں رہتے ہوئے وہ عظیم اتحاد کی طرف دیکھتے ہیں ، یہ ا ن کی پرانی عادت ہے۔ وزیراعلیٰ مینڈیٹ کو مسترد کرتے ہیں اور اپنی مرضی سے اتحاد بناتے ہیں۔
چراغ پاسوان نے کہا کہ عوام نتیش کمار کی حقیقت جان چکے ہیں جس کی وجہ سے لوک سبھا انتخابات 2024 اور بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں ان کی شکست یقینی ہے۔ ان کی غلط سیاست کی وجہ سے ا?ج جے ڈی یو اپنے وجود کی جدوجہد کر رہی ہے۔ جے ڈی یو بہار میں تیسری سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ جے ڈی یو پارٹی ا?نے والے دنوں میں صفر پر جائے گی۔
ساتھ ہی ذات پر مبنی مردم شماری پر چراغ پاسوان نے کہا کہ اگر ذات کی بنیاد پر مردم شماری بھی سرکاری اسکیم کے فوائد فراہم کرنے کے لیے کی جاتی تو یہ سماجی مفاد میں ہوتی، لیکن یہ مردم شماری بھی بند کی گئی ہے۔ جو کسی بھی وقت درست نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر بہار میں ان کی حکومت بنتی ہے تو وہ ہاتھ پکڑ کر 13 کروڑ بہاریوں کے بارے میں سوچیں گے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کی کوشش کریں گے۔