گلوبل ہنگر انڈیکس پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے بیان کو لیکر ہنگامہ

تاثیر،۲۲  اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،22اکتوبر:حال ہی میں ‘گلوبل ہنگر انڈیکس’ (جی ایچ آئی )جاری کیا گیا۔ جی ایچ آئی میں 125 ممالک کی فہرست میں ہندوستان کو 111 ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت والے ملک کے لیے اس فہرست میں اتنا نیچے آنا قدرے شرمناک ہے۔ تاہم، گی ایچ آئی کی اس رپور ٹ کے بعد تنازعہ شروع ہو گیا۔ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے بیان پر سب سے بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔دراصل، ایک پروگرام میں مرکزی وزیر ایرانی نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ گلوبل ہنگر انڈیکس مضحکہ خیز ہے۔ وہ اس انڈیکس کو کیسے بناتے ہیں؟ 140 کروڑ افراد والے ملک میں تین ہزار لوگوں کو فون آتا ہے اور پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ بھوکے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جی ایچ آئی کے مطابق پاکستان بھارت سے بہتر کام کر رہا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے؟گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کو 111 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان میں بھوک کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ اس فہرست میں پاکستان 102ویں، بنگلہ دیش 81ویں، نیپال 69ویں اور سری لنکا 60ویں نمبر پر ہے۔ مجموعی طور پر ہندوستان کے تمام پڑوسی ممالک نے اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسے میں اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ گلوبل ہنگر انڈیکس کیا ہے اور گلوبل ہنگر انڈیکس کیسے تیار کیا جاتا ہے؟گلوبل ہنگر انڈیکس(جی ایچ ا?ئی) کی ویب سائٹ کے مطابق، جی ایچ ا?ئی ایک ایسا ٹول ہے جسے عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر بھوک کی پیمائش اور ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آسان زبان میں اس کے ذریعے معلوم ہوتا ہے کہ کتنی آبادی بھوکی ہے اور اس میں غذائیت کی کیا حیثیت ہے۔نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابوجی اچی ا?ئی نے انہیں یہ بھی بتایا ہے کہ بھوک سے نمٹنے میں کن چیلنجوں کا سامنا ہے۔اس سے یہ جاننے میں بھی مدد ملتی ہے کہ کن علاقوں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے اور ہم دو علاقوں کے درمیان بھوکی آبادی کا موازنہ کرنے کے لیے ڈیٹا بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ یہ دنیا کی توجہ ان جگہوں کی طرف مبذول کرانے کا بھی کام کرتا ہے جہاں بھوک اور غذائیت کی کمی کا مسئلہ سب سے زیادہ ہے۔اب سب سے بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ انڈیکس کیسے تیار ہوتا ہے؟ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بھی جی ایچ آئی کی تیاری کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے ہیں۔ جی ایچ آئی کی ریلیز کے بعد ہر سال کہا جاتا ہے کہ اس کا ڈیٹا درست نہیں ہے، کیونکہ اسے کچھ منتخب لوگوں سے بات چیت کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کے تیار کرنے کے عمل کو جاننے کی ضرورت ہے۔