تاثیر،۱۲ اکتوبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
گورکھپور، 12 اکتوبر: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو گورکھپور میں جنتا دربار منعقد کیا۔ انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس دوران انہوں نے تقریباً 200 لوگوں سے ملاقات کی۔
وزیر علیٰ یوگی نے کرسیوں پر بیٹھے شکایت کنندگان سے ان کے پاس پہنچ کر ملاقات کی۔ ان کے ہاتھ سے شکایتی درخواستیں حاصل کیں اور غور سے ان کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ شکایت کرنے والوں میں خواتین کی بھی خاصی تعداد شامل تھیں۔
وہاں پہنچنے والوں میں علاج سے متعلق مالی مسائل والوں کی تعداد ایک درجن سے زیادہ تھی۔ مسائل کو سنتے ہوئے وزیر اعلیٰ افسران کو تمام معاملات کو بروقت اور منصفانہ طریقے سے حل کرنے کی ہدایت دیتے رہے۔

