اقلیتی فلاح ہاسٹل طلباء دربھنگہ میں یوم تعلیم کے موقع پر مولانا ابوالکلام کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

تاثیر،۱۳  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ( فضا امام ) 13 نومبر:- اقلیتی فلاح ہاسٹل طلباء دربھنگہ میں یوم تعلیم کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد کو پیش کیا گیا خراج عقیدت۔ اس موقع پر ہاسٹل کے خوبصورت ہال میں ہاسٹل کے طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ یوم تعلیم منایا اور اپنے قائد مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انکی زندگی پر طلباء نے جامع تقریر کی۔ جس میں اردو، ہندی اور انگریزی میں مندرجہ ذیل طلباء نے تقریر کی ،محمد کاشف آزاد، محمد عاطف، رشید الزماں، محمد ندیم، محمد حافظ سراج،محمد کیف نے تقریر کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمد سراج نے کیا۔اس کے بعد ڈاکٹر محمد ماہتاب خان نے نعت شریف پیش کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں راج بابو،سربالا ورما،بلاگ اقلیتی فلاح آفیسر کیوٹی اور دربھنگہ صدر کے علاوہ محمد عرفان اردو مترجم، محمد انضمام الحق، شمس تبریز، احمد رضا خان، محمد شاہنواز، محمد حزیفہ، حافظ سراج، محمد عاطف،ندیم احمد،محمد بلال کے علاوہ آئے ہوئے مہمانوں کا اہم رول رہا، مہمان خصوصی میں ڈاکٹر مظفر السلام پرنسپل مانو ماڈل اسکول، پروفیسر سونو رجک مانو بی، ایڈ کالج، جناب انور آفاقی ،ڈاکٹر شاہنواز عالم ملت کالج، محترمہ ڈاکٹر عصمت جہاں، جناب منظور عالم سبکدوش مارکیٹنگ آفیسر،ماسٹر جاوید اختر، نسیم احمد رفعت مکی سبکدوشی اردو مترجم تھے،ڈاکٹر ضحی صدیقی ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔نسیم احمد رفعت مکی نائب صدر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ نے بینر اردو میں نہیں رہنے پر زوردار مخالفت کی اور موجود ضلع اقلیتی فلاح آفیسر کو آئندہ ایسی غلطی نہیں کرنے کی گزارش کی ساتھ ہی طلباء کو وقت پر ہاسٹل کا وظیفہ وقت پر ملنے کی اپیل کی جسے اقلیتی فلاح آفیسر نے اردو میں بینر نہیں لکھانے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور چھٹھ کے بعد وظیفہ ملنے کی بات کہی۔ تمام مہمانوں کے ذریعہ طلباء کو انعام دیا گیا۔ڈاکٹر ضحی صدیقی کے ذریعہ اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا‌۔