ایم پی اسمبلی انتخابات: سی ای او راجن نے بھوپال میں ووٹوں کی گنتی کے مقام کا معائنہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا

تاثیر،۲۳  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 23 نومبر:چیف الیکٹورل آفیسرمدھیہ پردیش انوپم راجن جمعرات کو بھوپال میں ووٹوں کی گنتی کے مقام پرانی جیل پہنچے اور اسمبلی انتخابات-2023 کے تحت 3 دسمبر کو ضلع کے سات اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹوں کی گنتی کی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ چیف الیکٹورل آفیسر راجن کو کلکٹر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر آشیش سنگھ نے ووٹوں کی گنتی کے لیے کئے جانے والے انتظامات اور تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

چیف الیکٹورل آفیسر راجن نے اسمبلی وار بنائے گئے گنتی کے کمروں کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی تیاریوں اور اسٹرانگ روم کے حفاظتی انتظامات کو بھی دیکھا۔ انہوں نے گنتی کی میز، گنتی میں مصروف عملہ کی تعداد، حفاظتی انتظامات، پوسٹل بیلٹ کی تعداد وغیرہ کے بارے میں معلومات لی۔ بعد ازاں انہوں نے کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ گنتی کے مقام کے احاطے میں ٹھہرے ہوئے انتخابی امیدواروں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور سی سی ٹی وی کے ذریعے کمرے سے ہی اسٹرانگ روم کی نگرانی کے انتظامات کو دیکھا۔ چیف الیکٹورل ا?فیسر راجن ووٹوں کی گنتی کے انتظامات سے مطمئن نظر آئے اور ضروری ہدایات بھی دیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر راجن نے ہدایت دی کہ اسمبلی انتخابات-2023 کے ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو صبح 8 بجے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے ساتھ شروع ہوگی۔ ای وی ایم میں درج ووٹوں کی گنتی صبح ساڑھے ا?ٹھ بجے سے شروع ہوگی۔ گنتی کے دن اس بات کو یقینی بنائیں کہ بجلی کی مسلسل فراہمی ہو اور گنتی کسی بھی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ گنتی کے مقام پر تمام انتظامات ا?سانی سے دستیاب ہونے چاہئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل پولس کمشنر انوراگ شرما، نوڈل کاؤنٹنگ سندیپ کرکیٹا، ڈپٹی ڈی ای او روی شنکر رائے اور دیگر افسران موجود تھے۔