جموں و کشمیر انتظامیہ آنے والے دِنوں میں 17 ہزار قبائلی بے زمین استفادہ کنندگان کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی۔ایل جی

تاثیر،۱۸  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جموں ،18 نومبر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ آنے والے دنوں میں اہل 17,000 پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے بے زمین قبائلی استفادہ کنندگان کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی، انہوں نے یہ اعلان یہاں کنونشن سنٹر میں منعقدہ جنجاتیہ گورو ہفتہ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سنہا نے کہا کہ جموں اور کشمیر انتظامیہ آنے والے دنوں میں 17,000 پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین) کے اہل بے زمین قبائلی استفادہ کنندگان کو پانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی برادریوں کے حقوق اور فوائد کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ جموں کشمیر میں قبائلی آبادی کو ترقی کے مساوی فوائد حاصل ہوں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ چند سالوں میں قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے انتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ سنہا نے مزید کہا کہ ہم نے نقل مکانی کرنے والی آبادی سمیت تمام قبائلی برادریوں کے لیے تعلیمی مواقع کو وسعت دی ہے اور انہیں قابل رسائی بنا دیا ہے۔سنہا نے کہا کہ نئے قبائلی ہاسٹلز کی تعمیر، سمارٹ اسکول، مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ کی سہولیات، مہارت کی ترقی کے پروگراموں نے مجموعی ترقی کے نتائج دکھانا شروع کر دیے ہیں۔اصغر/ہندوستھان سماچار