شانتی پرساد کالج شعبہء سیاسیات میں ہوا علامہ اقبال یوم پیدائش پر یومِ اردو پروگرام

تاثیر،۱۰  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام کے قدیمی کالج شانتی پرساد جین کالج کے شعبہء سیاسیات میں ڈاکٹر علامہ سر محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر عالمی یومِ اردو پروگرام کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمانِ خصوصی صحافی و پٹنہ ہائی کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ ایس عین ا لعالم تھے . یوم اردو کے  کنویںنر اور انجمن ترقیِ اردو روہتاس ( سہسرام ) کے صدر ڈاکٹر ( پروفیسر ) علاءالدین انصاری عزیزی نے سب سے پہلے علامہ اقبال کی گوناگوں شخصیت کی عظمت و رفعت انکی شاعرانہ کمال و خوبی اور ترانہء ہندی کی مقبولیت پر تعارفی روشنی ڈالا ‌۔ مذکورہ پروگرام میں شعبہء نباتات کی صدر ڈاکٹر عذرہ پروین صاحبہ، الحاج عین العالم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر رنجے کمار ریڈی، ڈاکٹر ابھیشیک رنجن، ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے صدر ڈاکٹر ایس کے رویداس، شعبہء فلاسفی کی گیسٹ فیکلٹی ڈاکٹر سُمن کماری نے الگ الگ انداز میں اظہارِ خیال کیا جسمیں ڈپارٹمنٹ آف فلاسفی کے صدر ڈاکٹر سودیش کمار، شعبہء نفسیات کے ڈاکٹر رنجیت پانڈے، شکیل اختر، نوری صاحبہ، لکچھمن بیٹھا، آشیش یادو وغیرہ کی حاضری قابلِ ذکر تھی ۔