شاہ نے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش کرنے پر این آئی اے ٹیم کو مبارکباد دی

تاثیر،۹  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 09 نومبر: مرکزی وزیر داخلہ اور کو آپریٹیو امت شاہ نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے جس نے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کو بے نقاب کیا ہے۔
شاہ نے جمعرات کو ٹویٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم مودی کے محفوظ ہندوستان کے خواب کو پورا کرتے ہوئے، این آئی اے ٹیم نے انسانی اسمگلنگ کے پانچ بین الاقوامی ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس ریاستوں میں بیک وقت کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں 44 گرفتاریاں ہوئیں۔ اس کے لیے وہ ٹیم این آئی اے کو مبارکباد دیتے ہیں۔ مودی حکومت غیر قانونی امیگریشن کے معاملے میں سنجیدہ ہے۔ ہم ملک کو اس خطرے سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔قابل ذکر ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے معاملے میں این آئی اے نے بدھ کو ملک کی دس ریاستوں میں چھاپے مار کر 44 لوگوں کو گرفتار کیا ۔ یہ چھاپے تریپورہ، آسام، مغربی بنگال، کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، ہریانہ، راجستھان، یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر اور پڈوچیری میں کام کرنے والے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے سلسلے میں مارے گئے۔ ابتدائی کیس 09 ستمبر 2023 کو آسام پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے درج کیا تھا۔ یہ ہندوستان بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد سے ملحق علاقے بھی شامل ہیں ۔ معاملے کے بین الاقوامی اور بین ریاستی رابطوں اور اس کی پیچیدگی کو کو شناخت کرتے ہوئے این آئی اے نے گوہاٹی واقع این آئی اے پولیس اسٹیشن میں 6اگست 2022کو معاملہ درج کر کے باقاعدہ طور پر جانچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔