عوامی عقیدت کا عظیم تہوار چھٹھ پرامن ماحول میں اختتام پذیر

تاثیر،۱۹  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

خوشحالی و ترقی کی ہوئی پرارتھنا، انتظامیہ رہا مستعد
الیکشن ڈپارٹمنٹ نے چلایا بیداری مہم
 چھپرہ (نقیب احمد)
عوامی عقیدت کا عظیم تہوار چھٹھ چار روزہ رسومات کے چوتھے دن یعنی پیر کی صبح ضلع بھر میں اختتام پذیر ہوا۔اس دوران چھٹھ ورتیوں نے ملک کی خوشحالی،ترقی اور لوگوں کے لمبی عمر کی دعا کی۔انہوں نے خاندان کے افراد اور معاشرے کے لوگوں کی خیر و عافیت کی خواہش کی۔ضلع ہیڈکوارٹر سمیت قصبائی علاقوں کے چھٹھ گھاٹوں پر چھٹھ کرنے والوں کی طرف سے اگتے ہوئے سورج کو ارگھیہ پیش کر مطلوبہ خواہشات کی تکمیل کی دعا کی گئی۔اس موقع پر چھٹھ ورتیوں کے اہل خانہ اور سماجی کارکنوں نے گھاٹوں کے انتظامات اور چھٹھ پوجا میں مدد کی۔کل شام اور آج صبح گھاٹوں پر ارگھیہ چڑھانے کی رسم کی تکمیل کے بعد کافی دیر تک اسٹال لگا کر چائے وغیرہ پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔جس میں علاقے کے نوجوانوں کی طرف سے قابل ستائش تعاون کیا گیا۔چھٹھ پوجا کے مد نظر ضلع انتظامیہ نے تمام گھاٹوں پر مجسٹریٹ اور پولیس فورس کی خاطر خواہ پوسٹنگ کی گئی تھی۔شہری علاقہ کے راجندر پوکھرا،سول کورٹ تالاب،اڈہ نمبر ایک،سونار پٹی،صاحب گنج،راول ٹولہ،سیڑھی گھاٹ،چھوٹا تلپہ،بچلا تلپہ،روضہ،رول گنج کے سیمریا،دلیا رحیم پور،بنگالی گھاٹ،ڈوری گنج کے تیواری گھاٹ،مہوا گھاٹ،رام گھاٹ،آرا پل گھاٹ سمیت قصبائی علاقہ کے ایکما،مانجھی،داؤد پور،جالا پور، کھیرا،نگرا،بنیا پور،لہلاد پور،سہاجت پور،پرسا،مکیر،تریاں،اسواپور،پاناپور،سونپور،پہلیجا،دگھوارا،عقیل پور، دریاپور،گرکھا،امنور،مڑھوڑہ،مشرکھ کے مختلف گھاٹوں پر اگتے ہوئے بھگوان بھاسکر کو ارگھیہ کی پیشکش کے ساتھ چھٹھ عقیدت مندانہ ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
دوسری جانب الیکشن ڈپارٹمنٹ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھاٹوں پر عوامی بیداری کی مہم چلائی۔ڈپٹی الکیش آفیسر جاوید اقبال نے کہا کہ الیکشن ایئر کے مدنظر چھٹھ پر بڑے پیمانے پر عوامی ایکٹیوٹی کا فائدہ اٹھایا گیا۔کمیشن کے سوئپ پروگرام کے تحت گھاٹوں پر بینر لگا کر و بی ایل او و دیگر اہلکار نے لوگوں کو ووٹر لسٹ میں نام جوڑوانے، لازمی ووٹنگ کرنے وغیرہ کی تلقین کی۔