مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات: پیسا ایکٹ لاگو کرکے جنگل میں رہنے والوں کے لیے روزگار پر مبنی اسکیمیں بنائیں: شیوراج سنگھ

تاثیر،۱۴  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

رتلام، 14 نومبر:وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان انتخابی مہم کے ا?خری مرحلے میں منگل کو سیلانہ اسمبلی حلقہ کے قبائلی علاقے کے راوٹی پہنچے، جہاں انہوں نے بی جے پی امیدوار سنگیتا چاریل کی حمایت میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جنگل کے باشندوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ پیسا ایکٹ نافذ کیا اور روزگار پر مبنی اسکیمیں بنا کر ا?مدنی میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ کرنے کی کوشش کی۔ ان اسکیموں کو جاری رکھنے کے لیے ریاست میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بننی چاہیے تاکہ قبائلی مفادات کا تحفظ کیا جاسکے۔
دیوالی اور بھائی دوج کی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس کا مقصد ہر بہن کو لکھ پتی بنانا ہے۔ اس کے لیے روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے اور ا?مدنی ایک لاکھ روپے تک بڑھائی جائے گی۔ کسانوں کو گیہوں 2700 روپے فی کوئنٹل اور دھان 3100 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے خرید کر پوری قیمت دی جائے گی۔ تیندوپتا جمع کرنے والوں کی اجرت بڑھا ئی گئی، تعلیم کے شعبے میں 40 لاکھ روپے خرچ کر کے سی ایم رائز سکول کھولے جا رہے ہیں۔ سیلانہ اسمبلی میں 10 اسکول کھولے جائیں گے جس میں بھانجے اور بھانجیوں کی تعلیم پر کوئی خرچ نہیں لگے گا۔ ہونہار طلباء کو لیپ ٹاپ اور اسکوٹر دیے جائیں گے۔
آغاز میں سیلانہ امیدوار سنگیتا چاریل نے کہا کہ آزادی کے بعد سال 2013 میں سیلانہ اسمبلی حلقہ میں پہلی بار کمل کھلا۔ ایم ایل اے کے طور پر ان کے دور میں 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کے کام ہوئے۔ کانگریس نے کوئی نیا کام نہیں کیا۔ بی جے پی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ ایک بار پھر بی جے پی کو فتح سے ہمکنار کریں۔ ہریش ٹھاکر نے جلسے کی نظامت کی، نارائن مائیڈا نے اظہار تشکر کیا۔