وزیر اعلیٰ نے ریاست کے تمام سرکاری محکموں میں ریزرویشن(ترمیمی) ایکٹ 2023کے التزام کونافذ کرنے کے لئے اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی

تاثیر،۲۱  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 21 نومبر:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع ’سنکلپ‘ میں ریاست کے تمام سرکاری محکموں میں ریزرویشن (ترمیمی) ایکٹ 2023کے التزام کونافذ کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذات کی بنیاد شماری بہار میں تمام پاریٹوں کی رضامندی سے کرائی گئی۔ ذات پر مبنی گنتی کی رپورٹ آنے کے بعد بہار اسمبلی اور بہار قانون ساز کونسل میں اس پر بحث ہوئی اور اسی کی بنیاد پر تمام طبقات کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریزرویشن کی حد 75 فیصد طے کر دی گئی۔ دونوں ایوانوں سے یہ بل متفقہ طور پر پاس کرایا گیا اور اس کا گزٹ شائع ہوچکا ہے۔تمام محکمیاس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریزرویشن ایکٹ کے الزامات کو مکمل طور پر نافذ کریں تاکہ لوگوں کو تیزی سے اس کے فوائدملیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذات پر مبنی گنتی میں لوگوں کی معاشی حالت کا بھی حساب لگایا گیا ہے جس کی بنیاد پر یہ طے کیا گیا ہے کہ ہر غریب خاندان کو 2 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔ بے زمین خاندانوں کو زمین خریدنیکے لیے ایک لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔ استفادہ کنندگان کو ’مسلسل روزگار اسکیم‘ کے تحت2 لاکھ روپے تک کا فائدہ دیا جائے گا۔ ریاست میں اب تک کروڑ 30 لاکھ جیویکا دیدیاں سیلف ہیلپ گروپس منسلک ہو چکی ہیں کروڑ 50لاکھ جیویکا دیدیوں کو سیلف ہیلپ سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب شہروں میں سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2005 میں اقتدار میں ا?نے کے بعد سے ریاستی حکومت تمام طبقات کے ساتھ انصاف کے ساتھ ترقیاتی کام کر رہی ہے۔ تمام ذاتوں اور تمام طبقات کے مفادمیں مسلسل کام کر رہی ہے۔ 12.5 فیصد بچے اسکول سے باہر تھے، انہیں اسکول پہنچایا گیا اور اب ان کی تعداد.نصف فیصد سے کم رہ گئی ہے۔ جب سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ شوہر،بیوی میں اگر بیوی میٹرک پاس ہے تو ملک کی زچگی شرح2 تھی اور بہار کی شرح پیدائش بھی 2 ہے۔ شوہر بیوی میں اگر بیوی انٹر پاس ہے تو ملک کی زچگی شرح 1.7 تھی اور بہار کی زچگی شرح 1.6 تھی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے لڑکیوں کی تعلیم پر بہت زور دیا۔ لڑکیوں کے تعلیم یافتہ ہو نے سے ریاست کی زچگی شرح میں کمی ا?ئی ہے۔ خواتین کے تعلیم یافتہ ہونے سے نہ صرف ان کا بھلا ہوتا ہے بلکہ پورے کنبے اور سماج کا بھلا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں بڑی تعداد میں سڑکوں اور پل پلیوں کی تعمیرکرائی گئی۔ ریاست کے کسی بھی حصے سے پٹنہ پہنچنے کے لیے 6 گھنٹے کانشانہ حاصل کر لیا گیا ہے اور اب 5 گھنٹے کا نشانہ پر کام کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بہار سے جھارکھنڈ کی علیحدگی کے بعد ریاست کا گرین کور ایریا تقریباً 9 فیصد تھا۔ بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے اور ریاست کا گرین کور ایریا 15 فیصدہو گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں پودوں کے بیجوں کا چھڑکاو? کر کے شجرکاری بھی کی گئی۔ پانی کے تحفظ اور ہریالی کو فروغ دینے کے لیے جل، جیون، ہریالی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ہر گھر تک بجلی پہنچا دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کی سہولیات کے حوالے سے بہت سے کام کیے گئے ہیں۔ ریاست میں شراب بندی نافذ کی گئی ہے،جس سے سماج کا ماحول بدلا ہے۔ نیرا کی پیداوار کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اس سے بننے والی مصنوعات کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے.
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نظم و نسق کو بہتربنا یا گیا ہے۔ انہوں نے افسران ہدایت دی کہ ریاست میں لاء￿ اینڈ ا?رڈر کو ہر حالت میں برقرار رکھیں۔ جو شحص بھی غلط کرتے ہیں چاہے وہ کوئی بھی ہوں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ سماج میں محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کی گئی۔ مندر اور قبرستان کی گھیرا بندی کرائی گئی ہے، جو بچے ہوئے ہیں ان کی گھیرا بندی بھی جلد کرائیں۔ ریاست میں کئی مشہور عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔ بہت سی نئی سرکاری عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، ان سب کو بہتر طریقہ سے مینٹن کرائیں۔ بہتر سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کا مینٹننس بھی ضروری ہے۔بچوں کی ہر حالت میں تعلیم ضروری ہے۔ا سکولوں میں پڑھنے پڑھانے کا کام بہتر طریقے سے کرائیں۔ تمامگارجینوں کو ترغیب دیں کہ اپنے بچوں کو باقاعدگی سے اسکول بھیجیں۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سیکریٹری عامر سبحانی، ڈی جی پی ا?ر ایس بھٹی، ریونیو واصلاحات اراضی محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری برجیش مہروترا، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک، ا?بی وسائل محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنئے پرساد، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری و داخلہ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈکٹر ایس سدھارتھ،سڑک تعمیرات،ا?فات مینجمنٹ و صحت محکمہ کے ایڈینشل چیف سکریٹری پرتیے امرت، دیہی ترقیات محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر این سرون کمار، رورل ورک محکمہ کے سکریٹری پنکج کمار پال، محکمہ داخلہ کے سکریٹری کے سینتھل کمار، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ا?ف پولیس ہیڈکوارٹر جے ایس گنگوار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، شراب بندی، ایکسائز و رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری ونود سنگھ گنجیال، جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے سکریٹری محمد سہیل، عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری کمار روی سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔