وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مجاہد آزادی ادا دیوی کو خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر،۱۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 16 نومبر:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دو نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک نے مجاہد آزادی ادا دیوی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس ‘ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے بہادر خاتون اْدا دیوی کی جدوجہد اور قربانی کی لازوال داستان ہم سب کو ہر دور کی ترغیب دیتی رہے گی۔ میں ہندوستانی جدوجہد آزادی کی عظیم مجاہد ا?زادی اْدا دیوی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ جرات کی علامت ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک مجسمہ ہیں، ایک عظیم خاتون ہیں جنہوں نے بے مثال ہمت کا مظاہرہ کیا اور ہندوستان کی پہلی آزادی کی جنگ میں 36 برطانوی فوجیوں کو مار کر شہادت حاصل کی۔ انہوں نے اودا دیوی پاسی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔