وزیر اعلیٰ یوگی نے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ رام للا کے درشن کئے

تاثیر،۹  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

اجودھیا، 09 نومبر: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کابینہ کے ارکان کے ساتھ جمعرات کو اجودھیا میں رام للا کا درشن کیا۔ اس سے قبل وہ ہنومان گڑھی بھی گئے۔ وزیر اعلیٰ اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک اجودھیا میں رہیں گے۔رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق ہنومان گڑھی میں درشن اور پوجا کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ زیر تعمیر رام جنم بھومی مندر کا دورہ کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی بین الاقوامی رام کتھا میوزیم میں اپنی کابینہ کی میٹنگ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق میٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ کا وقت مختص کیا گیا ہے۔ کابینہ کی میٹنگ کے سلسلے میں، ڈویڑنل کمشنر گورو دیال، آئی جی پروین کمار، ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار اور ایس ایس پی راجکرن نیر نے بدھ کو ہی رام نگری کے اہم مقامات پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔