پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دیدیا

تاثیر،۱۳  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 13نومبر:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے لیگ میچوں میں مصروفیت کے با عث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کی وجہ سے عہدے سے استعفی دیا۔ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کو دورہ? آسٹریلیا تک پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کی جگہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔دوسری جانب اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ شاید بولنگ کوچ کے لیے میرے بارے میں سوچا جا رہا ہے، تاہم میرا بورڈ سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مورنی مورکل کا کنٹریکٹ شاید دسمبر تک تھا، پاکستان کی پہلے بھی نمائندگی کی ہے، موقع ملا تو دوبارہ کروں گا۔واضح رہے کہ مورنی مورکل کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ 6 ماہ کا معاہدہ ہوا تھا۔مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث طویل معاہدہ نہیں کیا تھا۔