کانپور ڈویڑن سمیت اتر پردیش کے بڑے شہروں میں دھند کے ساتھ سردی کا اثر

تاثیر،۲۸  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

کانپور، 28 نومبر: اتر پردیش میں موسم اب تیزی سے بدل رہا ہے۔ دن اور رات میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی دھند کا اثر بھی نظر آنے لگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رات میں درجہ حرارت تیزی سے کم ہونے لگا ہے۔ علی گڑھ میں پیر کی رات وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ یہی نہیں آگرہ اور جھانسی میں بھی بارش ہوئی ہے۔ منگل کی صبح کانپور، اجودھیا اور دیگر اضلاع میں دھند کے ساتھ سردی تھی۔ کانپور کے چندر شیکھر آزاد ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے ماہر موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے کے مطابق منگل کی صبح کانپور ڈویڑن کے کانپور شہر، کانپور دیہات، قنوج، فرخ آباد، اوریا، اٹاوہ میں دھند کے ساتھ سردی کا اثر دیکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کانپور ڈویڑن کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ، اجودھیا، وارانسی اور پریاگ راج میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔