یواین کاغزہ میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

تاثیر،۱۶  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

غزہ،16نومبر:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کے سربراہ وولکر ترک نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے سنگین الزامات کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو غزہ کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے وولکر ترک کا کہنا تھا:’بین الاقوامی انسانی قانون کی متعدد اور گہری خلاف ورزیوں کے انتہائی سنگین الزامات ہیں، جو بھی ان کا ارتکاب کر رہا ہے یہ سب کچھ تحقیقات اور احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔