تاثیر،۸ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
جمشید پور۸؍نومبر (شاکر عظیم آبادی)آزاد نگر تھانہ کے نئے افسر انچارج متھلیش کمار کا آزاد نگر تھانہ شانتی سمیتی کے سکریٹری مختار عالم خاں ، صدر اور حج کمیٹی کے رکن شیخ بدر الدین ، دورگا پوجا کمیٹی کے ابھینو کمار سنہا،جواہر نگر گرودوارہ کمیٹی گرو چرن سنگھ ،پارڈیہ کے سنیر سماجی کارکن اے پال،طاہر حسین،سماجی ادارہ ہیومن ویلفیر ٹرسٹ کے آفتاب عالم، سماجی خدمت گار معین الدین انصاری،سبکدوش فوجی نوشادعالم،ایم جی ایم میڈیکل کالج کے حاجی جمیل اصغر ،فصیح احمد ،رولیکش ٹریول ایجنسی کے سرپرست شہباز خاں نے گلدستہ اور پھولوں کا مالا پہنا کر نئے تھانہ افسر انچارج متھلیش کمار کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر نئے تھانہ افسر انچارج نے آئے ہوئے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ عام شہریوں کے کسی بھی طرح کے مسائل ہونے پر ان کے فون نمبر پر رابطہ کرنے پر فوراً حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

