تاثیر،۹ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
کلکتہ ،9نومبر: ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی مبینہ بنگال اسکول روزگار گھوٹالہ کی جانچ کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے کولکاتا واقع دفتر میں پیش ہوئے۔ دراصل ای ڈی نے ابھشیک بنرجی کو پیشی کے لیے 9 نومبر کی تاریخ میں بلایا تھا، اسی کے پیش نظر ابھشیک بنرجی ا?ج ای ڈی دفتر پہنچے۔ای ڈی دفتر سے باہر نکلنے کے بعد ابھشیک بنرجی نے میڈیا سے کہا کہ ’’میں نے مبینہ اسکول روزگار گھوٹالہ کی جانچ میں تعاون کیا ہے۔ میں نے ای ڈی کو 6 ہزار صفحات کا جواب سونپا ہے۔‘‘ ابھشیک نے بتایا کہ ’’میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ وہ جب چاہیں مجھے بلا سکتے ہیں۔ سبھی چیزیں لوگوں کے سامنے ہیں کہ بی جے پی ہم سے لڑنے میں اہل نہیں ہے اس لیے جانچ ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ افسوسناک ہے۔ اگر ا?پ کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت کے سامنے پیش کریں۔‘‘اس درمیان ابھشیک بنرجی نے مہوا موئترا معاملے پر بھی اپنی بات رکھی۔ ای ڈی دفتر کے باہر جب ان سے اس سلسلے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے مہوا موئترا اپنی لڑائی خود لڑنے میں اہل ہیں۔‘‘ دراصل مہوا پر پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے بدلے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔