تاثیر،۲۷ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 27 نومبر:۔ اتر پردیش میں ضلع اور پولیس انتظامیہ نے پیر کو مذہبی مقامات سے 3238 لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیئے۔ جن جگہوں پر شور کی سطح معیار سے زیادہ پائی گئی ، انہیں کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔حکومت کے مطابق 23 نومبر سے 22 نومبر تک غیر قانونی لاؤڈ سپیکر کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پیر کو یوپی پولیس کے اہلکاروں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ مل کر چیکنگ مہم چلائی۔
ریاست میں عوامی اور مذہبی مقامات پر نصب 61399 لاؤڈ سپیکر کی جانچ کی گئی۔ 7288 آلات اور لاؤڈ سپیکر کی آواز کم کر دی گئی۔ 3238 لاؤڈ سپیکر ہٹا دیے گئے۔ اس کے علاوہ پولیس ٹیم نے ساؤنڈ اسٹینڈرڈ کی مقررہ حد کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو نوٹس جاری کیا ہے۔