اسرائیل نے لبنان سے داغے گئے حزب اللہ کے میزائل کو مار گرایا

تاثیر،۲۵  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب، 25 نومبر : اسرائیل نے ملک کے شمال میں لبنان سے داغے گئے گائیڈڈ میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو حزب اللہ نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے درمیان فائر کیا تھا۔
مقامی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) کے حوالے سے بتایا کہ میزائل کو مار گرانے کے بعد اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے حزب اللہ کے جنگجووں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کا جواب دیا۔ آئی ڈی ایف نے ہفتے کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے میزائل سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔