انسانی حقوق کے قومی سکریٹری چنچل بھاٹیا بنے

تاثیر،۸  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

جمشید پور۸؍نومبر (شاکر عظیم آبادی)قومی سطح کا ادارہ انسانی حقوق ارگنائزیشن اور انٹی کرپشن آف انڈیا کے قومی سکریٹری شہر آہن کے نوجوان سکھ لیڈر سردار چنچل سنگھ بھاٹیا بنائے گئے ہیں ۔ سرپرست شاہد زیدی اور صدر آصف احمد کی ہدایت پر نائب صدر حمید مسعود نے اس امید پر نامزد مکتوب بھیجا ہے ۔ کہ جھارکھنڈ ریاست میں سماجی مفاد میں اٹھائے گئے قدم اور انسانی حقوق سے جڑے کاموں پر وہ خصوصی نظر رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ سردار چنچل سنگھ بھاٹیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہی مختلف سماجی اور تجارتی تنظیموں اور سماجی کاموں کی حلقہ میں اپنی اچھی پہچان بنائی ہے ۔ جھارکھنڈ سکھ ویکاس منچ کے گردیپ سنگھ پپو ،سنٹرل شپ نوجوان سبھا کے سابق پردھان سردار ستیہ وہر سنگھ سومو، اور کئی لوگوں نے انہیں مبارک باد دی ہے ۔