تاثیر،۱۱ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ 11 نومبر(اسٹاف رپورٹر )دین کی تعلیم اور تربیت اتنی ہی ضروری ہے جتنی عصری تعلیم ۔بلکہ دین کی تعلیم عصری تعلیم کی بنیاد ہے۔آج کے ناموافق حالات میں نئ نسلوں کو شریعت اور تربیت کی طرف راغب کرنا اور بھی ضروری بن گیا ہے۔روز مائن ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئر مین اویس عنبر نے جہان آباد ارکی واقع اپنا نجی دو منزلہ مکان مدرسہ کو عطیہ کر دنیا کے ساتھ دین کی ایک ایسی مظبوط بنیاد ڈالی ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے ۔کہتے ہیں کہ کسی کی مدد کرو تو اتنی خاموشی سے کرو کہ دوسرے ہاتھ کو پتہ نہیں چل سکے لیکن کچھ تعاون اعلانیہ اس لئے ہونا چاہئے کہ اس کا پیغام عام عوام تک پہنچ سکے تاکہ اس سے لوگوں کو ترغیب مل سکے ۔
آج جہاں ایک انچ زمین کے لئے قتل و غارت گری پر لوگ تلے ہیں اویس عنبر نے ماشاءاللہ دو منزلہ مکان کو بغل کے مدرسہ کو عطیہ کر دیا۔مدرسہ بہت چھوٹا ہے۔اس کی دیوار اویس عنبر کے مکان کی دیوار سے ملتی ہوئی ہے اب بیچ کی دیوار توڑ دی جائے گی تو مدرسہ کشادہ اور وسیع ہو جائے گا۔اویس عنبر نے اس کا باضابطہ اعلان نماز جمعہ کے دوران مسجد کے منبر سے کیا تاکہ اعلان کرتے ہوئے ارادہ ڈگمگا نہیں جائے۔ان کے اس اسلامی اور سماجی قدم کی چہار جانب ستائش ہو رہی ہے اور اویس عنبر کو لوگ دعاءؤں سے نواز رہے ہیں ۔
اویس عنبر نے کہا کہ ہمارے گاؤں کے نوجوان تعلیم کے تعلق سے بہت ہی خوبصورت کام کر رہے ہیں ۔میں نے اپنا ذاتی مکان جس کا دو فلور بنا ہوا ہے مدرسہ کے حوالے کر دیا ہے یعنی مدرسہ کو عطیہ کر دیا ۔تاکہ دین اور معاشراتی کام آگے بڑھ سکے ۔ہمارے گاؤں میں ایک بڑے مدرسہ کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ہماری خواہش ہے کہ اس میں رہائشی مدرسہ یا نسواں کے لئے مدرسہ کھولا جائے یہ اب ہماری چیز نہیں رہی اس لئے ہمارا صرف مشورہ ہے باقی مدرسہ کے ذمہ داران طئے کریں گے۔ ہمارے والد غیاث الدین صاحب اور میرے چچا عقیل صاحب جنہوں نے بہت سارے سوشل کاؤج پر کام کیا اور ہملوگو ں کی تربیت میں شامل رہے ان سب کو اس کا ثواب پہنچے۔زندگی جو ہے چند دن کی ہے ،دنیا فانی ہے۔ہملوگ کچھ بڑا کرتے ہیں تو اس سے دوسرے نوجوانوں کو ترغیب حاصل ہوتا ہے کہ ہم سب نہ صرف دنیا کماتے رہیں بلکہ آخرت میں بھی ایک گھر مجھے امید ہے کہ آج بن گیا ہو گا میرا۔