تاثیر،۳ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ، 3 نومبر : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سابق طالبہ ڈاکٹر فاطمہ فہیم کو ان کی تحقیق کے لئے اسمتھسونین انسٹی ٹیوشن کے زیر اہتمام ساتویں سیفٹی اینڈ کلچرل ہیریٹیج چوٹی کانفرنس-2023 میں اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ تقریب حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں اسمتھسونین امریکن آرٹ میوزیم (ایس اے اے ایم) میں منعقد ہوئی ، جس میں ڈاکٹر فاطمہ فہیم نے اپنا مقالہ ورچوئل طور سے پیش کیا۔
ڈاکٹر فاطمہ نے اے ایم یو کے میوزیالوجی شعبہ سے پی ایچ ڈی کی ہے ۔ انھوں نے ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ ان کی تحقیق میں ثقافتی ورثہ کے اداروں میں نقصان دہ کیڑوں سے بچاؤ (پیسٹ کنٹرول) کے لئے نینوٹکنالوجی اور روایتی طریقوں کے انضمام پر زور دیا گیا، جو چوٹی کانفرنس کے موضوع سے ہم آہنگ تھا۔

