تاثیر،۱۶ نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن
حیدر آباد 16 نومبر. ممتاز افسانہ نگارہ محترمہ ناہید طاہر بلال جہانیہ کا افسانوی مجموعہ ” چاند تیسری شب کا ” بزمِ کشور حیدر آباد دکن کے زیر اہتمام گلشنِ سلطان اے سی گارڈ حیدرآباد میں منعقدہ ایک یادگار ادبی اجلاس میں صدرِ اجلاس محترم صوفی سلطان شطاری کے ہاتھوں متعارف کیا گیا. اجلاس میں مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر ماجد داغی رکن کلیان کرناٹک پردیشدا اتہاس رچنا سمیتی (حکومتِ کرناٹکا) گلبرگہ اور ممتاز شاعر و ادیب محمود علی سحر کے علاوہ ڈاکٹر جاوید کمال مدیر اعلیٰ سہ ماہی ریختہ نامہ، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد، محمود علی سحر ناندیڈ، ڈاکٹر منظور احمد دکنی گلبرگہ، تمیز احمد پرواز ناندیڑ، مشتاق احمد سہروری گلبرگہ، ڈاکٹر شیخ زینت پروین، معین الدین بمبو، لطیف احمد لطیف اور دیگر ممتاز شعراء، ادباء، دانشوران، انشائیہ نگار، سماجی جہد کار، صحیفہ نگران کثیر تعداد میں موجود تھے.

