بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا آغاز : بابل سپریو-اندرنیل کی موسیقی نے سماں باندھا

تاثیر،۲۱  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 21 نومبر:بنگال گلوبل بزنس سمٹ منگل کو شروع ہوا۔ اس دو روزہ بنگال عالمی صنعتی سربراہ اجلاس کا اہتمام مغربی بنگال حکومت نے کیا ہے۔ تقریب کا آغاز ریاستی وزراء￿ بابل سپریو اور اندرنیل سین کی موسیقی سے ہوا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی ان کے ساتھ شامل ہوئیں۔ پروگرام کا اہتمام موسیقی کے ساتھ کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 11 ستمبر کو وزیر اعلی بنرجی نے کابینہ میں ردوبدل کیا تھا اور بابل سپریو سے محکمہ سیاحت لے کر اندرنیل کو دے دیا تھا۔ اندرنیل اور بابل کے درمیان جھگڑا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ 28 اگست کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ کے دفتر کے سامنے کسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ اس کے بعد کافی وقت گزر گیا اور پہلی بار دونوں وزراء￿ کو اسٹیج پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔