بیگوسرائے میں بدمعاشوں نے ایک بچے پرکی فائرنگ ، پھر زخمی بچے کو انجکشن دینے ائے کمپاونڈر پر بھی کی فائرنگ

تاثیر،۵  نومبر۲۰۲۳:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 5 نومبر:بہار کے بیگوسرائے میں مجرموں نے ایک بچے کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ بچے کو انجیکشن دینے ا?ئیکمپاو?نڈر کو بھی بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ اس واردات کو انجام دینے والا مجرم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا ہے۔ جس کے بعد اس نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک بچے سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔ واقعہ منجھول تھانہ علاقہ کے سبری گاو?ں میں پیش ا?یا۔
منجیش نامی مجرم اور اس کے ساتھی پر فائرنگ کا الزام ہے۔ اس معاملے میں پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق منجیش کچھ دن پہلے جیل سے نکل کر گاو?ں ا?یا تھا۔ وہ منشیات کا عادی بتایا جاتا ہے۔ ہفتے کے روز منجیش نے سڑک پر چلتے ہوئے ایک 10 سالہ بچے کو گولی مار دی تھی جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا۔
بچے کو گولی مارنے کے بعد کافی ہنگامہ ہوا اور منجیش اور اس کے ساتھیوں کے خلاف منجھول اسسٹنٹ تھانہ علاقہ میں مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس منجیش کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ اسی درمیان میں ہفتہ کی رات جب کمپاؤنڈر محمد چاند زخمی کو انجیکشن دینے ان کے گھر گیا تو واپس ا?تے ہوئے منجیش اور اس کے ساتھیوں نے چاند کو بھی گولی مار دی۔ اس واقعے میں کمپاو?نڈر بھی زخمی ہوگیا ہے اور صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔
اس حوالے سے زخمی محمد چاند نے بتایا کہ جب میں بچے کو سوئی دے کر گھر واپس ا?رہا تھا تو گاو?ں میں ہی مجرم منجیش اور اس کے ساتھیوں نے مجھے گولی مار دی، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں گاؤں کے مکھیا راجیش کمار نے بتایا کہ منجیش علاقے کا ایک معروف مجرم ہے اور اس نے دن کے وقت بچے پر فائرنگ کی تھی۔